Recitation of poetry is deeply regarded for expressing your true feelings. It has been observed that Urdu poets in the past used to say poetry that depicts the social, cultural surroundings of their era. Last Updated on Sunday, October 14 2018 ... Read more

qafs mai ho gar acha bhe na | Urdu Poetry

Poet : mirza-asadullah-baig
qafs mai ho gar acha bhe na
قفس میں ہوں‘ گر اچھا بھی نہ جانیں میرے شیون کو
میرا ہونا برا کیا ہے‘ نوا سنجانِ گلشن کو!

نہیں گر ہمدمی آساں‘ نہ ہو‘ یہ رشک کیا کم ہے؟
نہ دی ہوتی‘ خدایا! آرزوئے دوست دشمن کو

نہ نکلا آنکھ سے تیری اک آنسو‘ اس جراحت پر
کیا سینے میں جس نے خونچکاں‘ مژگانِ سوزن کو

خدا شرمائے ہاتھوں کو کہ رکھتے ہیں کشاکش میں
کبھی میرے گریباں کو‘ کبھی جاناں کے دامن کو

ابھی ہم قتل گہ کا دیکھنا آساں سمجھتے ہیں
نہیں دیکھا شناور جوے خوں میں‘ تیرے تو سن کو

ہوا چرچا جو میرے پانو کی زنجیر بننے کا
کیا بیتاب کاں میں‘ جنبشِ جوہر نے‘ آہن کو

خوشی کیا‘ کھیت پر میرے‘ اگر سو بار ابر آوے!
سمجھتا ہوں کہ‘ ڈھونڈے ہے ابھی سے برق خرمن کو

وفاداری بشرطِ استواری‘ اصلِ ایماں ہے
میرے بتخانہ میں‘ تو کعبہ میں گاڑو برہمن کو

شہادت تھی میری قسمت میں‘ جودی تھی یہ خُو مجھ کو
جہاں تلوار کو دیکھا‘ جھکا دیتا تھا گردن کو

نہ لٹتا دن کو‘ تو کب رات کو یوں بے خبر سوتا!
رہا کھٹکا نہ چوری کا‘ دعا دیتا ہوں رہزن کو

سخن کیا کہ نہیں سکتے کہ‘ جو یا ہوں جواہر کے؟
جگر کیا ہم نہیں رکھتے کہ‘ کھودیں جا کے معدن کو؟

میرے شاہِ سلیماں جاہ سے نسبت نہیں‘ غالبؔ!
فریدون و جم و کیخسرو و داراب و بہمن ک

Related Poetry....

wasi Shah poetry best Ghazal muhabbat hain kiya urdu shayari wasi shah shayari
video-poetry